۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۶

سورۃ الطارق کا تعارف

الطارق قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۶ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۱۷ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۱ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالطارق۸۶

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۱۷
الفاظ
۶۱
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۵۹۱۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱:۲۸منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۱ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الطارق:

مسند احمد میں ہے کہ خالد بن ابوحبل عدوانی رضی اللہ عنہ نے ثقیف قبیلے کی مشرق کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لکڑی یا کمان پر ٹیک لگائے ہوئے اس پوری سورت کو پڑھتے سنا جبکہ آپ ان لوگوں سے مدد طلب کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔ سیدنا خالد نے اسے یاد کر لیا جب یہ ثقیف کے پاس واپس آئے تو ان سے پوچھا یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ بھی اس وقت مشرک تھے انہوں نے بیان کیا تو جتنے قریش وہاں تھے جلدی سے بول پڑے کہ اگر یہ حق ہوتا تو کیا اب تک ہم نہ مان لیتے [مسند احمد:335/4:ضعیف] ‏

نسائی میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے مغرب کی نماز میں سورۃ بقرہ یا سورۃ نساء پڑھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! کیا تو فتنے میں ڈالنے والا ہے؟ کیا یہ تجھے کافی نہ تھا کہ «وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ» [86-الطارق:1] ‏ اور «وَالشَّمْسِ وَضُحٰىهَا» [91-الشمس:1] ‏ اور ایسی ہی اور سورتیں پڑھ لیتا۔ [سنن نسائی:672،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏

تخلیق انسان ٭٭

اللہ تعالیٰ آسمانوں کی اور ان کے روشن ستاروں کی قسم کھاتا ہے «طارق» کی تفسیر چمکتے ستارے سے کی ہے وجہ یہ ہے کہ دن کو چھپے رہتے ہیں اور رات کو ظاہر ہو جاتے ہیں۔

ایک صحیح حدیث میں ہے کہ «نَهَى أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ طُرُوقًا» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی اپنے گھر رات کے وقت بے خبر…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۶ الفاظاور ۱ مزید
۸۶:۴
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۲ مزید
۸۶:۱

آغاز

۸۶:۱

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ

قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۸۶:۱۷

فَمَهِّلِ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا

تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.

Maulana Muhammad Junagarhi