۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۵

سورۃ البروج کا تعارف

البروج قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۵ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۲۲ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۰ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالبروج۸۵

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۲۲
الفاظ
۱۰۹
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۵۹۰۶۰۴ میں سے
تلاوت
۲:۴۹منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۰ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ البروج:

مسند احمد میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں سورۃ بروج اور سورۃ طارق پڑھتے تھے۔ [مسند احمد:326/2،ضعیف] ‏ اور حدیث میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سماوات کی ان سورتوں کا عشاء کی نماز میں پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ [مسند احمد:327/2،ضعیف] ‏

سب سے افضل اور اعلیٰ دن اور ذکر ایک موحد کا ٭٭

«بروج» سے مراد بڑے بڑے ستارے ہیں جیسے کہ آیت «جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوْجًا وَّجَعَلَ فِيْهَا سِرٰجًا وَّقَمَرًا مُّنِيْرًا» [25-الفرقان:61] ‏ کی تفسیر میں گزر چکا ہے۔ مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ «بروج» وہ ہیں جن میں حفاطت کرنے والے رہتے ہیں۔ یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ آسمانی محل ہے، منہال بن عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں مراد اچھی بناوٹ والے آسمان ہیں، ابن خیثمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس سے مراد سورج چاند کی منزلیں ہیں جو بارہ ہیں کہ سورج ان میں سے ہر ایک میں ایک مہینہ چلتا رہتا ہے اور چاند ان میں سے ہر ایک میں دو دن اور ایک تہائی دن چلتا ہے تو یہ اٹھائیس دن ہوئے اور دو راتوں تک وہ پوشیدہ رہتا ہے، نہیں نکلتا۔

ابن ابی حاتم کی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں «وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ» سے مراد قیامت کا دن ہے اور «شَاهِدٍ» سے مراد جمعہ کا دن ہے، سورج جن جن دنوں میں نکلتا اور ڈوبتا ہے ان میں سے سب سے اعلیٰ اور افضل دن جمعہ کا دن ہے اس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اس…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۱۴ الفاظاور ۱ مزید
۸۵:۱۰
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۲ مزید
۸۵:۲

آغاز

۸۵:۱

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ

برجوں والے آسمان کی قسم!

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۸۵:۲۲

فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ

لوح محفوظ میں (لکھا ہوا).

Maulana Muhammad Junagarhi