۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۷

سورۃ الاعلیٰ کا تعارف

الاعلیٰ قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۷ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۱۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۱ سے صفحہ ۵۹۲ تک، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالأعلى۸۷

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۱۹
الفاظ
۷۲
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۹۱–۵۹۲۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱:۱۹منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۱ سے صفحہ ۵۹۲ تک، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

نماز وتر کی سورتیں:

اس سورت کے مکی ہونے کی دلیل یہ حدیث ہے جو صحیح بخاری شریف میں ہے، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے سب سے پہلے ہمارے پاس سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن مکتوم رضی اللہ عنہ آئے ہمیں قرآن پڑھانا شروع کیا پھر سیدنا عمار، سیدنا بلال، سیدنا سعد رضی اللہ عنہم آئے پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے ساتھ بیس صحابیوں کو لے کر آئے۔ میں نے اہل مدینہ کو کسی چیز پر اس قدر خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنے اس پر خوش ہوئے یہاں تک کہ چھوٹے بچے اور نابالغ لڑکے بھی پکار اٹھے کہ یہ ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ تشریف لائے آپ کے آنے سے پہلے ہی میں نے یہ سورت «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» [الاعلیٰ-1] ‏ اسی جیسی اور سورتوں کے ساتھ یاد کر لی تھی۔ [صحیح بخاری:4941] ‏

مسند احمد میں ہے کہ یہ سورۃ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت محبوب تھی۔ [مسند احمد:96/1:ضعیف] ‏

بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تو نے سورۃ «‏سبح اسم ربك الأعلى» اور «‏والشمس وضحاہا» اور «والليل إذا يغشى» کے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھائی۔ [صحیح بخاری:705] ‏

مسند احمد میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «‏سبح اسم ربك الأعلى» اور «هل أتاك حديث الغاشية» دونوں عیدوں کی نمازوں میں پڑھا کرتے تھے، اور…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۹ الفاظ
۸۷:۷
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۱ مزید
۸۷:۸

آغاز

۸۷:۱

سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى

اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۸۷:۱۹

صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

Maulana Muhammad Junagarhi