۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۰۹

سورۃ الکافرون کا تعارف

الکافرون قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۰۹ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۶ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۳ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالكافرون۱۰۹

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۶
الفاظ
۲۶
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۳۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۴۵منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۳ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

سورہ کافرون کا تعارف:

صحیح مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورت کو اور سورۃ اخلاص کو طواف کے بعد کی دو رکعت نماز میں تلاوت فرمایا۔ [صحيح مسلم:1218‏ ]

صحیح مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صبح کی دو سنتوں میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہی دونوں سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [صحيح مسلم:726‏ ]

مسند احمد میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کے فرضوں سے پہلے کی دو رکعتوں میں اور مغرب کے بعد کی دو رکعتوں میں بیس اوپر کچھ دفعہ یا دس دفعہ اوپر کچھ مرتبہ سورۃ «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» اور سورۃ «قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ» پڑھی۔ [مسند احمد:24/2،صحيح]

‏ (‏یعنی اتنی مرتبہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ سورتیں ان نمازوں میں پڑھتے ہوئے سنا)‏۔

مسند احمد میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے چوبیس یا پچیس مرتبہ صبح کی دو سنتوں میں ان دونوں سورتوں کو پڑھتے ہوئے بخوبی دیکھا۔ [مسند احمد:95/2،صحيح‏ ]

مسند ہی کی دوسری روایت میں آپ سے مروی ہے کہ مہینہ بھر تک میں نے آپ کو ان دونوں رکعتوں میں یہ دونوں سورتیں پڑھتے ہوئے پایا۔ یہ روایت ترمذی، ابن ماجہ اور نسائی میں بھی ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۵ الفاظاور ۲ مزید
۱۰۹:۳
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظ
۱۰۹:۱

آغاز

۱۰۹:۱

قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْكَـٰفِرُونَ

آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو!

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۰۹:۶

لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ

تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi