۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۱۰

سورۃ النصر کا تعارف

النصر قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۱۰ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۳ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۳ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالنصر۱۱۰

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۳
الفاظ
۱۹
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۳۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۲۶منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۳ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

قرآن کا چوتھائی حصہ:

پہلے وہ حدیث بیان ہو چکی ہے کہ یہ سورت چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ [سنن ترمذي:2895،قال الشيخ الألباني:ضعيف‏ ]

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عبید اللہ بن عبداللہ سے پوچھا: جانتے ہو سب سے آخر کون سی سورت اتری؟ جواب دیا کہ ہاں یہی سورت «اذا جآء» تو آپ نے فرمایا: تم سچے ہو۔ [نسائي] ، ‏ [صحيح مسلم:3024‏ ]

حافظ ابوبکر بزار اور حافظ بیہقی نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی یہ روایت وارد کی ہے کہ یہ سورت ایام تشریق کے درمیان اتری تو آپ سمجھ گئے کہ یہ رخصت کی سورۃ ہے اسی وقت حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی قصویٰ کسی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے اور اپنا وہ پرزور خطبہ پڑھا جو مشہور ہے۔ [بيهقي:152/5:ضعيف‏ ]

بیہقی میں ہے کہ جب یہ سورت نازل ہوئی تو نبی علیہ السلام نے اپنی لخت جگر سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بلایا اور فرمایا: ”مجھے میرے انتقال کی خبر آ گئی ہے“، سیدہ زہرا رضی اللہ عنہا رونے لگیں پھر یکایک ہنس دیں جب اور لوگوں نے وجہ پوچھی تو فرمایا: خبر انتقال نے تو رلا دیا لیکن روتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تسلی دی اور فرمایا: ”بیٹی صبر کرو، میری اہل میں سے سب سے پہلے تم مجھ سے ملو گی“، تو مجھے بےساختہ ہنسی آ گئی۔ [طبراني كبير:11907:ضعيف‏]

گناہوں کی بخشش مانگو اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرو ٭٭

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۷ الفاظاور ۱ مزید
۱۱۰:۲
سب سے مختصر آیت
۵ الفاظ
۱۱۰:۱

آغاز

۱۱۰:۱

إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ

جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے.*

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۱۰:۳

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَٱسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابًۢا

تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi