۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۰۸

سورۃ الکوثر کا تعارف

الکوثر قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۰۸ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۳ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۲ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالكوثر۱۰۸

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۳
الفاظ
۱۰
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۲۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۱۷منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۲ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الکوثر:

بعض کے نزدیک مکی ہے اور بعض کے نزدیک مدنی ہے۔

شہد سے زیادہ میٹھی اور دودھ سے زیادہ سفید نہر ٭٭

مسند احمد میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر غنودگی سی طاری ہو گئی اور دفعتہ سر اٹھا کر مسکرائے پھر یا تو خود آپ نے فرمایا، یا لوگوں کے اس سوال پر کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس لیے مسکرائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر اس وقت ایک سورت اتری“ پھر آپ نے «بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ» پڑھ کر اس پوری سورت «إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ» * «فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ» * «إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ» [108-الکوثر:1-2-3] ‏ کی تلاوت کی اور فرمایا: ”جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟“ لوگوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں فرمایا: ”وہ ایک جنت کی نہر ہے جس پر بہت بھلائی ہے جو میرے رب نے مجھے عطا فرمائی ہے جس پر میری امت قیامت والے دن آئے گی اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی گنتی کے برابر ہیں بعض لوگ اس سے ہٹائے جائیں گے تو میں کہوں گا، اے میرے رب یہ بھی میرے امتی ہیں تو کہا جائے گا آپ کو نہیں معلوم کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیا کیا بدعتیں نکالی تھیں“ ۔ [صحیح مسلم:400] ‏

اور حدیث میں وارد ہوا ہے کہ اس میں دو پرنالے آسمان سے گرتے ہوں گے ۔ [صحیح مسلم:2301] ‏

نسائی کی حدیث میں ہے یہ واقعہ مسجد میں گزرا ۔ [سنن نسائی:905،قال الشيخ الألباني:صحيح] ‏

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۴ الفاظ
۱۰۸:۳
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظاور ۱ مزید
۱۰۸:۱

آغاز

۱۰۸:۱

إِنَّآ أَعْطَيْنَـٰكَ ٱلْكَوْثَرَ

یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۰۸:۳

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلْأَبْتَرُ

یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi