سورۃ الفاتحہ ۱:۵

۱:۵

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

رومن تلفظ

iyyāka naʿbudu wa-iyyāka nastaʿīnu

Maulana Muhammad Junagarhi

ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱:۳

    بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔

  2. ۱:۴

    بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔

  3. ۱:۵

    ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔

  4. ۱:۶

    ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔

  5. ۱:۷

    ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

عبادت کا مفہوم ٭٭ ساتوں قاریوں اور جمہور نے اسے «إِيَّاكَ» پڑھا ہے۔ عمرو بن فائد نے «اِیَاکَ» پڑھا ہے۔ لیکن یہ قراۃ شاذ اور مردود ہے۔ اس لیے کہ «اِیاَ» کے معنی سورج کی روشنی کے ہیں اور بعض نے «أَيَّاكَ» پڑھا ہے اور بعض نے «هَيَّاكَ» پڑھا ہے۔ عرب شاعروں کے شعر میں بھی «َھیَّاکَ» ہے۔ «نَسْتَعِينُ» کی یہی قرأت تمام کی ہے۔ سوائے یحییٰ بن وثاب اور اعمش کے۔ یہ دونوں پہلے نون کو زیر سے پڑھتے ہیں۔ قبیلہ بنو اسد، ربیعہ بنت تمیم کی لغت اسی طرح پر ہے۔ لغت…

مکمل تفسیر پڑھیں