ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
ih'dinā l-ṣirāṭa l-mus'taqīma
ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔
ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
ih'dinā l-ṣirāṭa l-mus'taqīma
ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔
مَـٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ
بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔
ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔
صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ
ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
حصول مقصد کا بہترین طریقہ ٭٭ جمہور نے «صِّرَاطَ» پڑھا ہے۔ بعض نے «ِسرَاطَ» کہا ہے اور «زے» کی بھی ایک قراۃ ہے۔ فراء کہتے ہیں بنی عذرہ اور بنی کلب کی قراۃ یہی ہے چونکہ پہلے ثنا و صفت بیان کی تو اب مناسب تھا کہ اپنی حاجت طلب کرے۔ جیسے کہ پہلے حدیث میں گزر چکا ہے کہ اس کا آدھا حصہ میرے لیے ہے اور آدھا میرے بندے کے لیے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ طلب کرے۔ خیال کیجئے کہ اس میں کس قدر لطافت اور عمدگی ہے کہ پہلے پروردگار عالم کی تعریف و توصیف کی،…
مکمل تفسیر پڑھیں