سورۃ الفاتحہ ۱:۴

۱:۴

مَـٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ

رومن تلفظ

māliki yawmi l-dīni

Maulana Muhammad Junagarhi

بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱:۲

    سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔

  2. ۱:۳

    بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔

  3. ۱:۴

    بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے۔

  4. ۱:۵

    ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔

  5. ۱:۶

    ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

حقیقی وارث مالک کون ہے؟ ٭٭ بعض قاریوں نے «مَلِكِ» پڑھا ہے اور باقی سب نے «مَالِكِ» اور دونوں قراتیں صحیح اور متواتر ہیں اور سات قراتوں میں سے ہیں اور «مَالِكِ» کے «لام» کے زیر اور اس کے سکون کے ساتھ۔ اور «مَلِيكٌ» اور «مَلَكِي» بھی پڑھا گیا ہے پہلے کی دونوں قراتیں معانی کی رو ترجیح ہیں اور دونوں صحیح ہیں اور اچھی بھی۔ زمخشری نے «مَلِكِ» کو ترجیح دی ہے اس لیے کہ حرمین والوں کی یہ قرأت ہے۔ اور قرآن میں بھی «لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ» [40-غافر:16]…

مکمل تفسیر پڑھیں