سورۃ الاعلیٰ ۸۷:۸

۸۷:۸

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ

رومن تلفظ

wanuyassiruka lil'yus'rā

Maulana Muhammad Junagarhi

ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۷:۶

    ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.

  2. ۸۷:۷

    مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.

  3. ۸۷:۸

    ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.

  4. ۸۷:۹

    تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.

  5. ۸۷:۱۰

    ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مسند احمد میں ہے عقبہ بن عامر جہنی ؓ فرماتے ہیں کہ جب آیت (فَسَبِّحْ باسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ 74ۧ) 56۔ الواقعة:74) اتری تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسے تم اپنے رکوع میں کرلو جب آیت (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى ۙ) 87۔ الأعلی:1) اتری تو آپ نے فرمایا اسے اپنے سجدے میں کرلو ابو داؤد وغیرہ کی حدیث میں ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ آیت (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى ۙ) 87۔ الأعلی:1) پڑھتے تو کہتے سبحان ربی الاعلی حضرت علی سے بھی یہ مروی ہے حضرت ابن عباس…

مکمل تفسیر پڑھیں