۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۸

سورۃ الغاشیہ کا تعارف

الغاشیہ قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۸ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۲۶ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۲ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالغاشية۸۸

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۲۶
الفاظ
۹۲
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۵۹۲۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱:۴۴منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۲ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الغاشیۃ:

یہ حدیث گزر چکی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «سبح اسم» اور «غاشیہ» کو نماز عیدین اور جمعہ میں پڑھتے تھے، موطا امام مالک میں ہے کہ جمعہ کے دن پہلی رکعت میں سورۃ جمعہ اور دوسری میں «هل اتاك حديث الغاشية» پڑھتے تھے [ابوداؤد] ‏ صحیح مسلم، ابن ماجہ اور نسائی میں بھی یہ حدیث ہے۔ [صحیح مسلم:878] ‏

سب کو ڈھانپنے والی حقیقت ٭٭

«غَاشِيَةُ» قیامت کا نام ہے اس لئے کہ وہ سب پر آئیگی سب کو گھیرے ہوئے ہو گی اور ہر ایک کو ڈھانپ لے گی۔

ابن ابی حاتم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں جا رہے تھے کہ ایک عورت کی قرآن پڑھنے کی آواز آئی آپ کھڑے ہو کر سننے لگے اس نے یہی آیت «هَلْ أَتَاكَ» پڑھی یعنی ” کیا تیرے پاس ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات پہنچی ہے؟ “ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواباً فرمایا: ” «نَعَمْ، قَدْ جَاءَنِي» یعنی ہاں میرے پاس پہنچ چکی ہے۔“

اس دن بہت سے لوگ ذلیل چہروں والے ہوں گے پستی ان پر برس رہی ہو گی ان کے اعمال غارت ہو گئے ہوں گے انہوں نے تو بڑے بڑے عمل کئے تھے، سخت تکلیفیں اٹھائی تھیں وہ آج بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گئے۔ ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک خانقاہ کے پاس سے گزرے وہاں کے راہب کو آواز دی وہ حاضر ہوا آپ اسے دیکھ کر روئے لوگوں نے پوچھا: حضرت کیا بات ہے؟

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۶ الفاظاور ۲ مزید
۸۸:۶
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۴ مزید
۸۸:۳

آغاز

۸۸:۱

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ

کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۸۸:۲۶

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم

پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.

Maulana Muhammad Junagarhi