۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۳۸

سورۃ ص کا تعارف

ص قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۳۸ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۸۸ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۴۵۳ سے صفحہ ۴۵۸ تک، پارہ ۲۳ میں ہے۔

سورةص۳۸

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۸۸
الفاظ
۷۳۳
پارہ
۲۳۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۴۵۳–۴۵۸۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱۹:۰۳منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۴۵۳ سے صفحہ ۴۵۸ تک، پارہ ۲۳ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

نصیحت دینے والا قرآن ٭٭

حروف مقطعات جو سورتوں کے شروع میں آتے ہیں ان کی پوری تفسیر سورۃ البقرہ کے شروع میں گذر چکی ہے۔ یہاں قرآن کی قسم کھائی اور اسے پند و نصیحت کرنے والا فرمایا۔ کیونکہ اس کی باتوں پر عمل کرنے والے کی دین و دنیا دونوں سنور جاتی ہیں اور آیت میں ہے «‏لَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ كِتٰبًا فِيْهِ ذِكْرُكُمْ ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ» [ 21- الأنبياء: 10 ] ‏ اس قرآن میں تمہارے لیے نصیحت ہے اور یہ بھی مطلب ہے کہ قرآن شرافت میں بزرگ عزت و عظمت والا ہے۔ اب اس قسم کا جواب بعض کے نزدیک تو «اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ» [ 38- ص: 14 ] ‏، ہے۔ بعض کہتے ہیں «اِنَّ ذٰلِكَ لَحَــقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ» [ 38- ص: 64 ] ‏، ہے لیکن یہ زیادہ مناسب نہیں معلوم ہوتا۔ حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس کا جواب اس کے بعد کی آیت ہے۔ ابن جریر رحمہ اللہ اسی کو مختار بتاتے ہیں۔

بعض عربی داں کہتے ہیں اس کا جواب ص ہے اور اس لفظ کے معنی صداقت اور حقانیت کے ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ پوری سورت کا خلاصہ اس قسم کا جواب ہے۔ «وَاللهُ اَعْلَمُ» ۔

پھر فرماتا ہے یہ قرآن تو سراسر عبرت و نصیحت ہے مگر اس سے فائدہ وہی اٹھاتے ہیں جن کے دل میں ایمان ہے کافر لوگ اس فائدے سے اس لیے محروم ہیں کہ وہ متکبر ہیں اور مخالف ہیں یہ لوگ اپنے سے پہلے اور اپنے جیسے لوگوں کے انجام پر نظر ڈالیں تو اپنے…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۳۲ الفاظ
۳۸:۲۴
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظ
۳۸:۶۸

آغاز

۳۸:۱

صٓ ۚ وَٱلْقُرْءَانِ ذِى ٱلذِّكْرِ

ص! اس نصیحت والے قرآن کی قسم.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۳۸:۸۸

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُۥ بَعْدَ حِينٍۭ

یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے.

Maulana Muhammad Junagarhi