۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۳۷

سورۃ الصافات کا تعارف

الصافات قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۳۷ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۱۸۲ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۴۴۶ سے صفحہ ۴۵۲ تک، پارہ ۲۳ میں ہے۔

سورةالصافات۳۷

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۱۸۲
الفاظ
۸۶۰
پارہ
۲۳۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۴۴۶–۴۵۲۶۰۴ میں سے
تلاوت
۲۳:۴۰منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۴۴۶ سے صفحہ ۴۵۲ تک، پارہ ۲۳ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الصافات:

سنن نسائی میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ہلکی نماز پڑھنے کا حکم فرماتے تھے اور آپ ہمیں سورۃ الصافات سے نماز پڑھاتے تھے۔ (سنن نسائی:827،قال الشيخ الألباني:صحیح)

فرشتوں کا تذکرہ ٭٭

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ان تینوں قسموں سے مراد فرشتے ہیں۔ اور بھی اکثر حضرات کا یہی قول ہے۔ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں فرشتوں کی صفیں آسمانوں پر ہیں۔ مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہمیں سب لوگوں پر تین باتوں میں فضیلت دی گئی ہے۔ ہماری صفیں فرشتوں کی صفوں جیسی کی گئی ہیں۔ ہمارے لیے ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے۔ اور پانی کے نہ ملنے کے وقت زمین کی مٹی ہمارے لیے وضو کے قائم مقام کی گئی ہے ۔ [صحیح مسلم:522] ‏

مسلم وغیرہ میں ہے کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم اس طرح صفیں نہیں باندھتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے سامنے صف بستہ کھڑے ہوتے ہیں ۔ ہم نے کہا وہ کس طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگلی صفوں کو وہ پورا کرتے جاتے ہیں اور صفیں بالکل ملا لیا کرتے ہیں ۔ [صحیح مسلم:430] ‏

ڈانٹنے والوں سے مراد سدی رحمتہ اللہ علیہ وغیرہ کے نزدیک ابر اور بادل کو ڈانٹ کر احکام دے کر ادھر سے ادھر لے جانے والے فرشتے ہیں۔

صفحہ نمبر7435

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۲۶ الفاظ
۳۷:۱۰۲
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۵ مزید
۳۷:۱

آغاز

۳۷:۱

وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا

قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۳۷:۱۸۲

وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi