۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۳۹

سورۃ الزمر کا تعارف

الزمر قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۳۹ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۷۵ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۴۵۸ سے صفحہ ۴۶۷ تک، پارہ ۲۳ سے پارہ ۲۴ تک پھیلی ہوئی ہے۔

سورةالزمر۳۹

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۷۵
الفاظ
۱,۱۷۲
پارہ
۲۳–۲۴۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۴۵۸–۴۶۷۶۰۴ میں سے
تلاوت
۲۸:۱۱منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۴۵۸ سے صفحہ ۴۶۷ تک، پارہ ۲۳ سے پارہ ۲۴ تک پھیلی ہوئی ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الزمر:

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے اس طرح پے درپے رکھے چلے جاتے کہ ہم خیال کرتیں کہ آپ اب چھوڑیں گے ہی نہیں اور ایسا بھی ہوتا کہ نہ رکھتے یہاں تک کہ ہم سمجھ لیتیں کہ اب رکھیں گے ہی نہیں اور ہر رات آپ سورۃ بقرہ اور سورۃ زمر کی تلاوت کر لیا کرتے۔ (سنن ترمذي:2920،قال الشيخ الألباني:صحیح)

باطل عقائد کی تردید ٭٭

اللہ تبارک و تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ” یہ قرآن عظیم اسی کا کلام ہے اور اسی کا اتارا ہوا ہے۔ اس کے حق ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں “۔ جیسے اور جگہ ہے «‏وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَ‌بِّ الْعَالَمِينَ نَزَلَ بِهِ الرُّ‌وحُ الْأَمِينُ عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِ‌ينَ بِلِسَانٍ عَرَ‌بِيٍّ مُّبِينٍ» [26-الشعراء:195-192] ‏، ” یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا ہوا ہے۔ جسے روح الامین لے کر اترا ہے۔ تیرے دل پر اترا ہے تاکہ تو آگاہ کرنے والابن جائے۔ صاف فصیح عربی زبان میں ہے “

اور آیتوں میں ہے «إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا بِالذِّكْرِ‌ لَمَّا جَاءَهُمْ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ لَّا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ» [41-فصلت:41-42] ‏ ” یہ باعزت کتاب وہ ہے جس کے آگے یا پیچھے سے باطل آ ہی نہیں سکتا یہ حکمتوں والی تعریفوں والے اللہ کی طرف سے اتری ہے “۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۳۶ الفاظاور ۱ مزید
۳۹:۶
سب سے مختصر آیت
۴ الفاظ
۳۹:۳۰

آغاز

۳۹:۱

تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ

اس کتاب کا اتارنا اللہ تعالیٰ غالب باحکمت کی طرف سے ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۳۹:۷۵

وَتَرَى ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ حَآفِّينَ مِنْ حَوْلِ ٱلْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ ۖ وَقُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْحَقِّ وَقِيلَ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور تو فرشتوں کو اللہ کے عرش کے اردگرد حلقہ باندھے ہوئے اپنے رب کی حمد و تسبیح کرتے ہوئے دیکھے گا اور ان میں انصاف کا فیصلہ کیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا کہ ساری خوبی اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنہار ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi