سورۃ ص ۳۸:۸۸

۳۸:۸۸

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُۥ بَعْدَ حِينٍۭ

رومن تلفظ

walataʿlamunna naba-ahu baʿda ḥīnin

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۸:۸۶

    کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس پر کوئی بدلہ طلب نہیں کرتا اور نہ میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں.

  2. ۳۸:۸۷

    یہ تو تمام جہان والوں کے لئے سراسر نصیحت (وعبرت) ہے.

  3. ۳۸:۸۸

    یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اللہ تعالیٰ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ٭٭ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیتا ہے کہ لوگوں میں آپ اعلان کر دیں کہ میں تبلیغ دین پر اور احکام قرآن پر تم سے کوئی اجرت و بدلہ نہیں مانگتا۔ اس سے میرا مقصود کوئی دنیوی نفع حاصل کرنا نہیں اور نہ میں تکلف کرنے والا ہوں، کہ اللہ نے نہ اتارا ہو اور میں جوڑ لوں۔ مجھے تو جو کچھ پہنچایا جاتا ہے وہی میں تمہیں پہنچا دیتا ہوں نہ کمی کروں نہ زیادتی اور میرا مقصود اس سے صرف رضائے رب اور…

مکمل تفسیر پڑھیں