سورۃ الصافات ۳۷:۱۸۲

۳۷:۱۸۲

وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

رومن تلفظ

wal-ḥamdu lillahi rabbi l-ʿālamīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۸۰

    پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.

  2. ۳۷:۱۸۱

    پیغمبروں پر سلام ہے.

  3. ۳۷:۱۸۲

    اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اللہ تعالٰی مشرکین کے بہتانات سے مبرا ہے ٭٭ اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں سے اپنی برأت بیان فرماتا ہے جو مشرکین اس کی طرف منسوب کرتے تھے۔ جیسے اولاد شریک وغیرہ۔ وہ بہت بڑی اور لازوال عزت والا ہے۔ ان جھوٹے اور مفتری لوگوں کے بہتان سے وہ پاک اور منزہ ہے۔ اللہ کے رسولوں پر سلام ہے اس لیے کہ ان کی تمام باتیں ان عیوب سے مبرا ہیں جو مشرکوں کی باتوں میں موجود ہیں بلکہ نبیوں کی باتیں اور اوصاف جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں بیان کرتے ہیں سب صحیح اور برحق ہیں۔…

مکمل تفسیر پڑھیں