۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۳۶

سورۃ یس کا تعارف

یس قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۳۶ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۸۳ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۴۴۰ سے صفحہ ۴۴۵ تک، پارہ ۲۲ سے پارہ ۲۳ تک پھیلی ہوئی ہے۔

سورةيس۳۶

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۸۳
الفاظ
۷۲۵
پارہ
۲۲–۲۳۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۴۴۰–۴۴۵۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱۸:۰۳منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۴۴۰ سے صفحہ ۴۴۵ تک، پارہ ۲۲ سے پارہ ۲۳ تک پھیلی ہوئی ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ یس:

ترمذی شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ”ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن شریف کا دل سورۃ یاسین ہے۔ سورۃ یاسین کے پڑھنے والے کو دس قرآن ختم کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ (سنن ترمذي:2887،قال الشيخ الألباني:موضوع) یہ حدیث غریب ہے اور اس کا راوی مجہول ہے۔ اس باب میں اور روایتیں بھی ہیں لیکن سنداً وہ بھی کچھ ایسی بہت اچھی نہیں اور حدیث میں ہے جو شخص رات کو سورۃ یاسین پڑھے اسے بخش دیا جاتا ہے (دارمي:3420:قال الشيخ الألباني:ضعیف)

اور جو سورۃ دخان پڑھے اسے بھی بخش دیا جاتا ہے اس کی اسناد بہت عمدہ ہے۔ مسند کی حدیث میں ہے سورۃ بقرہ قرآن کی کوہان ہے اور اس کی بلندی ہے۔ اس کی ایک ایک آیت کے ساتھ اسی اسی فرشتے اترے ہیں۔ اس کی ایک آیت یعنی آیت الکرسی عرش کے نیچے سے لائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ملائی گئی ہے۔ سورۃ یٰسین قرآن کا دل ہے اسے جو شخص نیک نیتی سے، اللہ کی رضا جوئی کے لئے پڑھے، اس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ اسے ان لوگوں کے سامنے پڑھ جو سکرات کی حالت میں ہوں۔(مسند احمد:26/5:ضعیف)

بعض علماء کرام رحمتہ اللہ علیہم کا قول ہے کہ جس سخت کام کے وقت سورۃ یاسین پڑھی جاتی ہے اللہ اسے آسان کر دیتا ہے۔ مرنے والے کے سامنے جب اس کی تلاوت ہوتی ہے تو رحمت و برکت نازل ہوتی ہے اور روح آسانی سے نکلتی ہے۔ «واللہ تعالیٰ اعلم»

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۲۴ الفاظ
۳۶:۴۷
سب سے مختصر آیت
۱ لفظ
۳۶:۱

آغاز

۳۶:۱

يسٓ

یٰس.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۳۶:۸۳

فَسُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

پس پاک ہے وه اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے.

Maulana Muhammad Junagarhi