۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵۶

سورۃ الواقعہ کا تعارف

الواقعہ قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵۶ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۹۶ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۳۴ سے صفحہ ۵۳۷ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

سورةالواقعة۵۶

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۹۶
الفاظ
۳۷۹
پارہ
۲۷۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۳۴–۵۳۷۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱۲:۲۲منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۳۴ سے صفحہ ۵۳۷ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الواقعۃ:

ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! آپ بوڑھے ہو گئے، آپ نے فرمایا: ”ہاں مجھے سورۃ ہود، سورۃ الواقعہ، سورۃ والمرسلات، سورۃ النباء، سورۃ اذا الشمس کورت نے بوڑھا کر دیا اس حدیث کو امام ترمذی لائے ہیں اور اسے حسن غریب کہتے ہیں ۔ (سنن ترمذي:3297،قال الشيخ الألباني:صحیح)

حافظ ابن عساکر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے واقعات میں ایک روایت لائے ہیں کہ جب عبداللہ بیمار ہوئے جس بیماری سے آپ جاں بر نہ ہوئے، اس بیماری میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، پوچھا: آپ کو کیا شکوہ ہے؟ فرمایا: اپنے گناہوں کا، دریافت کیا: خواہش کیا ہے؟ فرمایا: اپنے رب کی رحمت کی، پوچھا: کسی طبیب کو بھیج دوں؟ فرمایا: طبیب نے ہی تو بیمار ڈالا ہے۔ پوچھا: کچھ مال بھیج دوں؟ فرمایا: مال کی کوئی حاجت نہیں، کہا: آپ کے بچوں کے کام آئے گا، فرمایا: کیا میری بچیوں کی نسبت آپ کو فقیری کا ڈر ہے؟ سنئے! میں نے اپنی سب لڑکیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ ہر رات کو سورۃ الواقعہ پڑھ لیا کریں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جو شخص سورۃ الواقعہ کو ہر روز پڑھ لیا کرے اس کو ہرگز ہرگز فاقہ نہ پہنچے گا۔ اس واقعہ کے راوی ابوظبیہ بھی اس سورت کو بلاناغہ پڑھا کرتے تھے ۔ (سلسلة احادیث ضعیفه البانی:289:ضعیف)

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۹ الفاظاور ۱ مزید
۵۶:۴۷
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۱۴ مزید
۵۶:۳

آغاز

۵۶:۱

إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ

جب قیامت قائم ہو جائے گی.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۵۶:۹۶

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ

پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.

Maulana Muhammad Junagarhi