۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵۷

سورۃ الحدید کا تعارف

الحدید قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵۷ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۲۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۳۷ سے صفحہ ۵۴۱ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

سورةالحديد۵۷

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۲۹
الفاظ
۵۷۴
پارہ
۲۷۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۳۷–۵۴۱۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱۵:۰۴منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۳۷ سے صفحہ ۵۴۱ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الحدید:

ابوداؤد وغیرہ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے ان سورتوں کو پڑھتے تھے جن کا شروع «سبح» یا «یسبح» ہے اور فرماتے تھے کہ ان میں ایک آیت ہے جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے۔ (سنن ابوداود:5057،قال الشيخ الألباني:ضعیف)

جس آیت کی فضیلت اس حدیث میں بیان ہوئی ہے غالباً وہ آیت «هُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ» (57-الحديد:3) ہے۔ «واللہ اعلم»

اس کا تفصیلی بیان عنقریب آ رہا ہے۔ «ان شاء اللہ تعالیٰ»

کل کائنات ثنأ خواں ہے ٭٭

تمام حیوانات، سب نباتات اس کی پاکی بیان کرتے ہیں، «تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَـٰكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا» [17-الإسراء:44] ‏ ” ساتوں آسمان، زمینیں، ان کی مخلوق اور ہر ایک چیز اس کی ستائش کرنے میں مشغول ہے گو تم ان کی تسبیح نہ سمجھ سکو اللہ حلیم و غفور ہے۔ “ اس کے سامنے ہر کوئی پست و عاجز و لاچار ہے، اس کی مقرر کردہ شریعت اور اس کے احکام الحکمت سے پر ہیں۔ حقیقی بادشاہ جس کی ملکیت میں آسمان و زمین ہیں وہی ہے، خلق میں متصرف وہی ہے، زندگی موت اسی کے قبضے میں ہے، وہی فنا کرتا ہے، وہی پیدا کرتا ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۳۹ الفاظاور ۱ مزید
۵۷:۲۰
سب سے مختصر آیت
۸ الفاظ
۵۷:۵

آغاز

۵۷:۱

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

آسمانوں اور زمین میں جو ہے (سب) اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں، وه زبردست باحکمت ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۵۷:۲۹

لِّئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ ٱلْكِتَـٰبِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَىْءٍ مِّن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَأَنَّ ٱلْفَضْلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ

یہ اس لیے کہ اہل کتاب جان لیں کہ اللہ کے فضل کے کسی حصہ پر بھی انہیں اختیار نہیں اور یہ کہ (سارا) فضل اللہ ہی کے ہاتھ ہے وه جسے چاہے دے، اور اللہ ہے ہی بڑے فضل واﻻ.

Maulana Muhammad Junagarhi