۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵۵

سورۃ الرحمن کا تعارف

الرحمن قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵۵ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۷۸ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۳۱ سے صفحہ ۵۳۴ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

سورةالرحمن۵۵

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۷۸
الفاظ
۳۵۱
پارہ
۲۷۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۳۱–۵۳۴۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱۱:۳۶منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۳۱ سے صفحہ ۵۳۴ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ الرحمٰن:

سیدنا زر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا قرآن میں جو لفظ «من ماء غیر اسن» ہے یہ ( «اٰسن») لفظ ہے یا ( «اَسن») تو آپ نے فرمایا: گویا تو نے باقی سارا قرآن سمجھ لیا ہے؟ اس نے کہا: میں مفصل کی تمام سورتوں کو ایک رکعت میں پڑھ لیا کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: پھر تو جیسے شعر جلدی جلدی پڑھے جاتے ہیں، اسی طرح تو قرآن کو بھی جلدی جلدی پڑھتا ہو گا۔ افسوس! مجھے خوب یاد ہے کہ مفصل کی ابتدائى كون كون سى دو برابر والى سورتوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ملایا کرتے تھے۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرأت میں مفصل کی سب سے پہلی سورت یہی سورۃ الرحمن ہے۔ (مسند احمد:412/1،حسن) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے مجمع میں ایک روز تشریف لائے اور سورۃ الرحمن کی اول سے آخرت تک تلاوت فرمائی- صحابہ کرام رضی اللہ عنہم چپ چاپ سنتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے تو جنات ہی جواب دینے میں اچھے رہے، میں نے جب ان کے سامنے اس سورت کی تلاوت کی تو میں جب کبھی آیت «فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ» ‏ (55-الرحمن:13) پڑھتا تو وہ کہتے «‏لَا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْد» ‏ یعنی ” اے ہمارے پروردگار! ہم تیری نعمتوں میں سے کسی نعمت کو نہیں جھٹلاتے تیرے ہی لیے تمام تعریفیں سزاوار ہیں “۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۱۶ الفاظ
۵۵:۳۳
سب سے مختصر آیت
۱ لفظاور ۱ مزید
۵۵:۱

آغاز

۵۵:۱

ٱلرَّحْمَـٰنُ

رحمٰن نے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۵۵:۷۸

تَبَـٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ

تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے جو عزت وجلال واﻻ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi