سورۃ الواقعہ ۵۶:۱

۵۶:۱

إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ

رومن تلفظ

idhā waqaʿati l-wāqiʿatu

Maulana Muhammad Junagarhi

جب قیامت قائم ہو جائے گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۶:۱

    جب قیامت قائم ہو جائے گی.

  2. ۵۶:۲

    جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

  3. ۵۶:۳

    وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ الواقعۃ: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! آپ بوڑھے ہو گئے، آپ نے فرمایا: ”ہاں مجھے سورۃ ہود، سورۃ الواقعہ، سورۃ والمرسلات، سورۃ النباء، سورۃ اذا الشمس کورت نے بوڑھا کر دیا اس حدیث کو امام ترمذی لائے ہیں اور اسے حسن غریب کہتے ہیں ۔ (سنن ترمذي:3297،قال الشيخ الألباني:صحیح) حافظ ابن عساکر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے واقعات میں ایک روایت لائے ہیں کہ جب عبداللہ بیمار ہوئے…

مکمل تفسیر پڑھیں