۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۳

سورۃ المطففین کا تعارف

المطففین قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۳ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۳۶ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۸۷ سے صفحہ ۵۸۹ تک، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالمطففين۸۳

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۳۶
الفاظ
۱۶۹
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۸۷–۵۸۹۶۰۴ میں سے
تلاوت
۴:۵۰منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۸۷ سے صفحہ ۵۸۹ تک، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

ناپ تول میں کمی کے نتائج ٭٭

نسائی اور ابن ماجہ میں ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے اس وقت اہل مدینہ ناپ تول کے اعتبار سے بہت برے تھے۔ جب یہ آیت اتری پھر انہوں نے ناپ تول بہت درست کر لیا۔“ [سنن ابن ماجہ:2223،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏

ابن ابی حاتم میں ہے کہ ہلال بن طلق نے ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کہ ”مکے مدینے والے بہت ہی عمدہ ناپ تول رکھتے ہیں۔“ آپ نے فرمایا ”وہ کیوں نہ رکھتے جب کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے «وَيْلٌ لِّـلْمُطَفِّفِيْنَ» [83-المطففين:1] ‏ ہے۔“

پس «تَّطْفِيفِ» سے مراد ناپ تول کی کمی ہے خواہ اس صورت میں کہ اوروں سے لیتے وقت زیادہ لے لیا اور دیتے وقت کم دیا۔ اسی لیے انہیں دھمکایا کہ ” یہ نقصان اٹھانے والے ہیں کہ جب اپنا حق لیں تو پورا لیں بلکہ زیادہ لے لیں اور دوسروں کو دینے بیٹھیں تو کم دیں۔ “ ٹھیک یہ ہے کہ «کَالُوْا» اور «وَزَنُوْا» کو متعدی مانیں اور «ھُمْ» کو محلاً منصوب کہیں گو بعض نے اسے ضمیر موکد مانا ہے۔ جو «كَالُوْا» اور «وَّزَنُوْا» کی پوشیدہ ضمیر کی تاکید کے لیے ہے اور مفعول محذوف مانا ہے جس پر دلالت کلام موجود ہے دونوں طرح مطلب قریب قریب ایک ہی ہے۔

قرآن کریم نے ناپ تول درست کرنے کا حکم اس آیت میں بھی دیا ہے «وَاَوْفُوا الْكَيْلَ اِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوْا بالْقِسْطَاسِ…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۸ الفاظاور ۱ مزید
۸۳:۱۴
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۴ مزید
۸۳:۱

آغاز

۸۳:۱

وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ

بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۸۳:۳۶

هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ

کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.

Maulana Muhammad Junagarhi