سورۃ المطففین ۸۳:۱

۸۳:۱

وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ

رومن تلفظ

waylun lil'muṭaffifīna

Maulana Muhammad Junagarhi

بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۳:۱

    بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.

  2. ۸۳:۲

    کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.

  3. ۸۳:۳

    اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ناپ تول میں کمی کے نتائج ٭٭ نسائی اور ابن ماجہ میں ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے اس وقت اہل مدینہ ناپ تول کے اعتبار سے بہت برے تھے۔ جب یہ آیت اتری پھر انہوں نے ناپ تول بہت درست کر لیا۔“ [سنن ابن ماجہ:2223،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏ ابن ابی حاتم میں ہے کہ ہلال بن طلق نے ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کہ ”مکے مدینے والے بہت ہی عمدہ ناپ تول رکھتے ہیں۔“ آپ نے…

مکمل تفسیر پڑھیں