هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ
hal thuwwiba l-kufāru mā kānū yafʿalūna
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.
هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ
hal thuwwiba l-kufāru mā kānū yafʿalūna
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
گنہگار لوگ روز قیامت رسوا ہوں گے ٭٭ یعنی دنیا میں تو ان کافروں کی خوب بن آئی تھی ایمان داروں کو مذاق میں اڑاتے رہے، چلتے پھرتے آواز کستے رہے اور حقارت و تذلیل کرتے رہے اور اپنے والوں میں جا کر خوب باتیں بناتے تھے جو چاہتے تھے پاتے تھے لیکن شکر تو کہاں اور کفر پر آمادہ ہو کر مسلمانوں کی ایذا رسانی کے درپے ہو جاتے تھے اور چونکہ مسلمان ان کی مانتے نہ تھے تو یہ انہیں گمراہ کہا کرتے تھے۔ اللہ فرماتا ہے ” کچھ یہ لوگ محافظ بنا کر تو نہیں بھیجے گئے…
مکمل تفسیر پڑھیں