آغاز
۱۰۷:۱أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ
کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۰۷
الماعون قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۰۷ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۷ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۲ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔
Tafsir Ibn Kathir
اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز
نماز میں غفلت اور یتیموں سے نفرت ٭٭
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے محمد! تم نے اس شخص کو دیکھا جو قیامت کے دن کو جو جزا سزا کا دن ہے جھٹلاتا ہے، یتیم پر ظلم و ستم کرتا ہے، اس کا حق مارتا ہے، اس کے ساتھ سلوک و احسان نہیں کرتا، مسکینوں کو خود تو کیا دیتا دوسروں کو بھی اس کار خیر پر آمادہ نہیں کرتا۔
جیسے اور جگہ ہے «كَلَّا بَلْ لَا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ» * «وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ» [89-الفجر:17-18] یعنی ” جو برائی تمہیں پہنچتی ہے وہ تمہارے اعمال کا نتیجہ ہے کہ نہ تم یتیموں کی عزت کرتے ہو نہ مسکینوں کو کھانا دینے کی رغبت دلاتے ہو“ یعنی اس فقیر کو جو اتنا نہیں پاتا کہ اسے کافی ہو۔
پھر فرمان ہوتا ہے کہ غفلت برتنے والے نمازیوں کے لیے «ویل» ہے یعنی ان منافقوں کے لیے جو لوگوں کے سامنے نماز ادا کریں ورنہ ہضم کر جائیں یہی معنی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کیے ہیں اور یہ بھی معنی ہیں کہ مقرر کردہ وقت ٹال دیتے ہیں جیسے کہ مسروق اور ابوالضحی کہتے ہیں۔
10873
عطاء بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ کا شکر ہے کہ فرمان باری میں «عَن صَلَاتِهِمْ» ہے «فِیْ صَلاَتِهِمْ» نہیں، یعنی نمازوں سے غفلت کرتے ہیں فرمایا، نمازوں میں غفلت برتتے ہیں نہیں فرمایا، اسی طرح یہ لفظ شامل ہے، ایسے نمازی کو بھی جو ہمیشہ نماز کو آخری وقت ادا کرے یا عموماً آخری وقت پڑھے یا ارکان و شروط کی پوری رعایت نہ…
أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ
کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ
اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.