سورۃ الحجر ۱۵:۷۷

۱۵:۷۷

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

رومن تلفظ

inna fī dhālika laāyatan lil'mu'minīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اس میں ایمان والوں کے لیے بڑی نشانی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۷۵

    بلاشبہ بصیرت والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں.

  2. ۱۵:۷۶

    یہ بستی ایسی راه پر ہے جو برابر چلتی رہتی (عام گذرگاه) ہے.

  3. ۱۵:۷۷

    اور اس میں ایمان والوں کے لیے بڑی نشانی ہے.

  4. ۱۵:۷۸

    اور بے شک اَیکَہ بستی کے رہنے والے يقيناً ﻇالم تھے.

  5. ۱۵:۷۹

    جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آل ہود کا عبرتناک انجام ٭٭ سورج نکلنے کے وقت آسمان سے ایک دل دہلانے والی اور جگر پاش پاش کر دینے والی چنگھاڑ کی آواز آئی۔ اور ساتھ ہی ان کی بستیاں اوپر کو اٹھیں اور آسمان کے قریب پہنچ گئیں اور وہاں سے الٹ دی گئیں اوپر کا حصہ نیچے اور نیچے کا حصہ اوپر ہو گیا ساتھ ہی ان پر آسمان سے پتھر برسے ایسے جیسے پکی مٹی کے کنکر آلود پتھر ہوں۔ سورۃ ھود میں اس کا مفصل بیان ہوچکا ہے۔ جو بھی بصیرت و بصارت سے کام لے، دیکھے، سنے، سوچے، سمجھے اس کے لیے ان بستیوں کی…

مکمل تفسیر پڑھیں