۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۲۲

سورۃ الحج کا تعارف

الحج قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۲۲ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۷۸ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۳۳۲ سے صفحہ ۳۴۱ تک، پارہ ۱۷ میں ہے۔

سورةالحج۲۲

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۷۸
الفاظ
۱,۲۷۴
پارہ
۱۷۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۳۳۲–۳۴۱۶۰۴ میں سے
تلاوت
۲۹:۱۷منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۳۳۲ سے صفحہ ۳۴۱ تک، پارہ ۱۷ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

دعوت تقویٰ ٭٭

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو تقوے کا حکم فرماتا ہے اور آنے والے دہشت ناک امور سے ڈرا رہا ہے خصوصاً قیامت کے زلزلے سے۔ اس سے مراد یا تو وہ زلزلہ ہے جو قیامت کے قائم ہونے کے درمیان آئے گا۔

جیسے فرمان ہے آیت «إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا» [99-الزلزلة:2،1] ‏، ” زمین خوب اچھی طرح جھنجھوڑ دی جائے گی “۔

اور فرمایا آیت «وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ» [69-الحاقة:15،14] ‏ یعنی ” زمین اور پہاڑ اٹھا کر باہم ٹکرا کر ٹکڑے ٹکڑے کر دئے جائیں گے“۔

اور فرمان ہے آیت «إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّا» [56-الواقعة:6-4] ‏ یعنی ” جب کہ زمین بڑے زور سے ہلنے لگے گی اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے “۔

صور کی حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ جب آسمان و زمین کو پیدا کر چکا تو صور کو پیدا کیا اسے اسرافیل علیہ السلام کو دیا وہ اسے منہ میں لیے ہوئے آنکھیں اوپر کو اٹھائے ہوئے عرش کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ کب حکم الٰہی ہو اور وہ صور پھونک دیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۶۹ الفاظ
۲۲:۵
سب سے مختصر آیت
۴ الفاظاور ۱ مزید
۲۲:۲۱

آغاز

۲۲:۱

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُوا رَبَّكُمْ ۚ إِنَّ زَلْزَلَةَ ٱلسَّاعَةِ شَىْءٌ عَظِيمٌ

لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو! بلاشبہ قیامت کا زلزلہ بہت ہی بڑی چیز ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۲۲:۷۸

وَجَـٰهِدُوا فِى ٱللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِۦ ۚ هُوَ ٱجْتَبَىٰكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِى ٱلدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَٰهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّىٰكُمُ ٱلْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِى هَـٰذَا لِيَكُونَ ٱلرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا ٱلزَّكَوٰةَ وَٱعْتَصِمُوا بِٱللَّهِ هُوَ مَوْلَىٰكُمْ ۖ فَنِعْمَ ٱلْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ ٱلنَّصِيرُ

اور اللہ کی راه میں ویسا ہی جہاد کرو جیسا جہاد کا حق ہے۔ اسی نے تمہیں برگزیده بنایا ہے اور تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی، دین اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کا قائم رکھو، اسی اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے۔ اس قرآن سے پہلے اور اس میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواه ہو جائے اور تم تمام لوگوں کے گواه بن جاؤ۔ پس تمہیں چاہئے کہ نمازیں قائم رکھو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط تھام لو، وہی تمہارا ولی اور مالک ہے۔ پس کیا ہی اچھا مالک ہے اور کتنا ہی بہتر مددگار ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi