سورۃ الحج ۲۲:۲۱

۲۲:۲۱

وَلَهُم مَّقَـٰمِعُ مِنْ حَدِيدٍ

رومن تلفظ

walahum maqāmiʿu min ḥadīdin

Maulana Muhammad Junagarhi

اور ان کی سزا کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۲:۱۹

    یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے والے ہیں، پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑے بیونت کر کاٹے جائیں گے، اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا.

  2. ۲۲:۲۰

    جس سے ان کے پیٹ کی سب چیزیں اور کھالیں گلا دی جائیں گی.

  3. ۲۲:۲۱

    اور ان کی سزا کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہیں.

  4. ۲۲:۲۲

    یہ جب بھی وہاں کے غم سے نکل بھاگنے کا اراده کریں گے وہیں لوٹا دیئے جائیں گے اور (کہا جائے گا) جلنے کا عذاب چکھو!

  5. ۲۲:۲۳

    ایمان والوں اور نیک کام والوں کو اللہ تعالیٰ ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے درختوں تلے سے نہریں لہریں لے رہی ہیں، جہاں وه سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی۔ وہاں ان کا لباس خالص ریشم ہوگا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مومن و کافر کی مثال ٭٭ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ قسم کھا کر فرماتے تھے کہ یہ آیت سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور ان کے مقابلے میں بدر کے دن جو دو کافر آئے تھے اور عتبہ اور اس کے دو ساتھیوں کے بارے میں اتری ہے ۔ [صحیح بخاری:3966] ‏ صحیح بخاری شریف میں ہے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”قیامت کے دن میں سب سے پہلے اللہ کے سامنے اپنی حجت ثابت کرنے کے لیے گھٹنوں کے بل گرجاؤں گا۔‏“ قیس فرماتے ہیں انہی کے بارے میں یہ آیت اتری ہے بدر کے دن یہ…

مکمل تفسیر پڑھیں