۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۲۳

سورۃ المؤمنون کا تعارف

المؤمنون قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۲۳ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۱۱۸ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۳۴۲ سے صفحہ ۳۴۹ تک، پارہ ۱۸ میں ہے۔

سورةالمؤمنون۲۳

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۱۱۸
الفاظ
۱,۰۵۰
پارہ
۱۸۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۳۴۲–۳۴۹۶۰۴ میں سے
تلاوت
۲۲:۳۹منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۳۴۲ سے صفحہ ۳۴۹ تک، پارہ ۱۸ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

دس آیتیں اور جنت کی ضمانت ٭٭

نسائی، ترمذی اور مسند احمد میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی اترتی تو ایک ایسی میٹھی میٹھی، بھینی بھینی، ہلکی ہلکی سی آواز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سنی جاتی جیسے شہد کی مکھیوں کے اڑنے کی بھنبھناہٹ کی ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ یہی حالت طاری ہوئی۔ تھوڑی دیر کے بعد جب وحی اتر چکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف متوجہ ہو کر اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ دعا پڑھی کہ اے اللہ تو ہمیں زیادہ کر، کم نہ کر، ہمارا اکرام کر، اہانت نہ کر، ہمیں انعام عطا فرما، محروم نہ رکھ، ہمیں دوسروں کے مقابلے میں فضیلت دے، ہم پر دوسروں کو پسند نہ فرما، ہم سے خوش ہو جا اور ہمیں خوش کر دے۔ عربی کے الفاظ یہ ہیں۔ دعا «الہم زدنا ولا تنقصنا واکرمنا ولاتہنا واعطنا ولاتحرمنا واثرنا ولاتوثرعلینا وارض عناوارضنا» پھر فرمایا مجھ پر دس آیتیں اتری ہیں، جو ان پر جم گیا وہ جنتی ہو گیا۔ پھر آپ نے سورۃ المومنوں کی ابتدائی دس آیتیں تلاوت فرمائیں۔ [مسند احمد:34/1:ضعیف] ‏

امام ترمذی رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث کو منکر بتاتے ہیں، کیونکہ اس کا راوی صرف یونس بن سلیم ہے جو محدثین کے نزدیک معروف نہیں۔ نسائی میں ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات واخلاق کی بابت سوال ہوا تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خلق قرآن تھا، پھر ان آیتوں کی…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۳۲ الفاظ
۲۳:۲۷
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظاور ۱ مزید
۲۳:۱

آغاز

۲۳:۱

قَدْ أَفْلَحَ ٱلْمُؤْمِنُونَ

یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۲۳:۱۱۸

وَقُل رَّبِّ ٱغْفِرْ وَٱرْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰحِمِينَ

اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے واﻻ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi