سورۃ الغاشیہ ۸۸:۱

۸۸:۱

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ

رومن تلفظ

hal atāka ḥadīthu l-ghāshiyati

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۸:۱

    کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.

  2. ۸۸:۲

    اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.

  3. ۸۸:۳

    (اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ الغاشیۃ: یہ حدیث گزر چکی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «سبح اسم» اور «غاشیہ» کو نماز عیدین اور جمعہ میں پڑھتے تھے، موطا امام مالک میں ہے کہ جمعہ کے دن پہلی رکعت میں سورۃ جمعہ اور دوسری میں «هل اتاك حديث الغاشية» پڑھتے تھے [ابوداؤد] ‏ صحیح مسلم، ابن ماجہ اور نسائی میں بھی یہ حدیث ہے۔ [صحیح مسلم:878] ‏ سب کو ڈھانپنے والی حقیقت ٭٭ «غَاشِيَةُ» قیامت کا نام ہے اس لئے کہ وہ سب پر آئیگی سب کو گھیرے ہوئے ہو گی اور ہر ایک کو ڈھانپ لے گی۔…

مکمل تفسیر پڑھیں