آغاز
۸۹:۱وَٱلْفَجْرِ
قسم ہے فجر کی!
۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۸۹
الفجر قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۸۹ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۳۰ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۳ سے صفحہ ۵۹۴ تک، پارہ ۳۰ میں ہے۔
Tafsir Ibn Kathir
اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز
تفسیر سورۃ الفجر:
نسائی شریف میں ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی ایک شخص آیا اور جماعت میں شامل ہو گیا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نماز میں قرأت لمبی کی، اس نے مسجد کے ایک گوشے میں اپنی نماز پڑھ لی، پھر فارغ ہو کر چلا گیا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بھی یہ واقعہ معلوم ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ کر بطور شکایت یہ واقعہ بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جوان کو بلا کر پوچھا تو اس نے کہا اے اللہ کے رسول ! میں کیا کرتا میں ان کے پیچھے نماز پڑھ رہا تھا، انہوں نے لمبی قرأت شروع کی تو میں نے گھوم کر مسجد کے کونے میں اپنی نماز پڑھ لی پھر اپنی اونٹنی کو چارہ ڈالا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! کیا تو فتنے میں ڈالنے والا ہے تو ان سورتوں سے کہاں ہے؟ «سبح اسم ربك الأعلى»، «والشمس وضحاہا»، «والفجر»، «والليل إذا يغشى» ۔ [نسائي في السنن الكبري:11673،صحيح]
شفع اور وتر سے کیا مراد ہے اور قوم عاد کا قصہ ٭٭
«فجر» تو ہر شخص جانتا ہے یعنی صبح اور یہ مطلب بھی ہے کہ بقر عید کے دن کی صبح، اور یہ مراد بھی ہے کہ صبح کے وقت کی نماز، اور پورا دن اور دس راتوں سے مراد ذی الحجہ مہینے کی پہلی دس راتیں۔
چنانچہ صحیح بخاری کی حدیث میں ہے کہ کوئی عبادت ان دس دنوں کی عبادت سے افضل نہیں، لوگوں نے پوچھا: اللہ کی راہ کا جہاد بھی نہیں؟، فرمایا: ”یہ بھی نہیں مگر وہ شخص جو جان مال…
وَٱلْفَجْرِ
قسم ہے فجر کی!
وَٱدْخُلِى جَنَّتِى
اور میری جنت میں چلی جا.