۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۹۰

سورۃ البلد کا تعارف

البلد قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۹۰ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۲۰ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۴ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالبلد۹۰

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۲۰
الفاظ
۸۲
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۵۹۴۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱:۲۹منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۴ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

مکہ مکرمہ کی قسم ٭٭

اللہ تبارک و تعالیٰ مکہ مکرمہ کی قسم کھاتا ہے درآں حالیکہ وہ آباد ہے اس میں لوگ بستے ہیں اور وہ بھی امن چین میں ہیں، «لا» سے ان پر رد کیا پھر قسم کھائی اور فرمایا کہ ” اے نبی! تیرے لیے یہاں ایک مرتبہ لڑائی حلال ہونے والی ہے، جس میں کوئی گناہ اور حرج نہ ہو گا اور اس میں جو ملے وہ حلال ہو گا صرف اسی وقت کے لیے یہ حکم ہے “۔

صحیح حدیث میں بھی ہے کہ اس بابرکت شہر مکہ کو پروردگار عالم نے اول دن سے ہی حرمت والا بنایا ہے اور قیامت تک اس کی یہ حرمت و عزت باقی رہنے والی ہے اس کا درخت نہ کاٹا جائے اس کے کانٹے نہ اکھیڑے جائیں میرے لیے بھی صرف ایک دن ہی کی ایک ساعت کے لیے حلال کیا گیا تھا آج پھر اس کی حرمت اسی طرح لوٹ آئی جیسے کل تھی ہر حاضر کو چاہیئے کہ غیر حاضر کو پہنچا دے ۔

ایک روایت میں ہے کہ اگر یہاں کے جنگ و جدال کے جواز کی دلیل میں کوئی میری لڑائی پیش کرے تو کہہ دینا کہ اللہ نے اپنے رسول کو اجازت دی تھی اور تمہیں نہیں دی ۔ [صحیح بخاری:1832] ‏

پھر قسم کھاتا ہے باپ کی اور اولاد کی بعض نے تو کہا ہے کہ «مَا وَلَدَ» میں «مَا» نافیہ ہے یعنی قسم ہے اس کی جو اولاد والا ہے اور قسم ہے اس کی جو بے اولاد ہے یعنی عیالدار اور بانجھ۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۹ الفاظ
۹۰:۱۷
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۲ مزید
۹۰:۹

آغاز

۹۰:۱

لَآ أُقْسِمُ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ

میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۹۰:۲۰

عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌۢ

انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی.

Maulana Muhammad Junagarhi