آغاز
۵۱:۱وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًا
قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.
۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵۱
الذاریات قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵۱ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۶۰ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۲۰ سے صفحہ ۵۲۳ تک، پارہ ۲۶ سے پارہ ۲۷ تک پھیلی ہوئی ہے۔
Tafsir Ibn Kathir
اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز
باب
خلیفۃ المسلمین سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کوفے کے منبر پر چڑھ کر ایک مرتبہ فرمانے لگے کہ ”قرآن کریم کی جس آیت کی بابت اور جس سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت تم کوئی سوال کرنا چاہتے ہو کر لو“، اس پر ابن الکواء نے کھڑے ہو کر پوچھا کہ «الذَّارِيَاتِ» سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”ہوا“، پوچھا: «الْحَامِلَات» سے؟ فرمایا: ”ابر“، کہا: «الْجَارِيَات» سے؟ فرمایا: ”کشتیاں“، کہا: «الْمُقَسِّمَات» سے؟ فرمایا: ”فرشتے۔“ [تفسیر ابن جریر الطبری:442/11] اس بارے میں ایک مرفوع حدیث بھی آئی ہے۔
مسند بزار میں ہے صبیغ تمیمی، امیر المؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: بتاؤ «الذَّارِيَاتِ» سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”ہوا“، اور اسے اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہوا نہ ہوتا تو میں کبھی یہ مطلب نہ کہتا۔ پوچھا: «الْمُقَسِّمَات» سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”فرشتے“ اور اسے بھی میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سن رکھا ہے۔ پوچھا: «الْجَارِيَات» سے کیا مطلب ہے؟ فرمایا: ”کشتیاں۔“ یہ بھی میں نے اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ سنا ہوتا تو تجھ سے نہ کہتا۔
وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًا
قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر.
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.