آغاز
۵۲:۱وَٱلطُّورِ
قسم ہے طور کی.
۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵۲
الطور قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵۲ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۴۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۲۳ سے صفحہ ۵۲۵ تک، پارہ ۲۷ میں ہے۔
Tafsir Ibn Kathir
اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز
تفسیر سورۃ الطور:
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز میں سورۃ طور پڑھتے ہوئے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوش آواز اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھی قرأت والا میں نے تو کسی کو نہیں سنا۔ (موطا مالک) (صحیح مسلم:463)
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: زمانہ حج میں میں بیمار تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے اپنا حال کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سواری پر سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے پیچھے طواف کر لو“، چنانچہ میں نے سواری پر بیٹھ کر طواف کیا اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے ایک کونے میں نماز پڑھ رہے تھے اور آیت «وَالطُّوْر وَكِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ» (52-الطور:1) کی تلاوت فرما رہے تھے۔ (صحیح بخاری:1619)
تفسیر سورۂ طور ٭٭
اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے ان چیزوں کی قسم کھا کر جو اس کی عظیم الشان قدرت کی نشانیاں ہیں فرماتا ہے کہ اس کا عذاب ہو کر ہی رہے گا، جب وہ آئے گا کسی کی مجال نہ ہو گی کہ اسے ہٹا سکے۔ «طور» اس پہاڑ کو کہتے ہیں جس پر درخت ہوں جیسے وہ پہاڑ جس پر اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام کیا اور جہاں سے عیسیٰ علیہ السلام کو بھیجا تھا اور جو خشک پہاڑ ہو اسے «جبل» کہا جاتا ہے «طور» نہیں کہا جاتا۔
وَٱلطُّورِ
قسم ہے طور کی.
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَـٰرَ ٱلنُّجُومِ
اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی.