۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۵۰

سورۃ ق کا تعارف

ق قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۵۰ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۴۵ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۱۸ سے صفحہ ۵۲۰ تک، پارہ ۲۶ میں ہے۔

سورةق۵۰

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۴۵
الفاظ
۳۷۳
پارہ
۲۶۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۱۸–۵۲۰۶۰۴ میں سے
تلاوت
۹:۲۵منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۱۸ سے صفحہ ۵۲۰ تک، پارہ ۲۶ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

تفسیر سورۃ ق:

جن سورتوں کو مفصل کی سورتیں کہا جاتا ہے ان میں سب سے پہلی سورت یہی ہے، گو ایک قول یہ بھی ہے کہ مفصل کی سورتیں سورۃ الحجرات سے شروع ہوتی ہیں یہ بالکل بے اصل بات ہے، علماء میں سے کوئی بھی اس کا قائل نہیں، مفصل کی سورتوں کی پہلی سورت یہی ہے، اس کی دلیل ابوداؤد کی یہ حدیث ہے جو [ باب تحریب القران ] میں ہے۔ سیدنا اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں وفد ثقیف میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے اور بنو مالک کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قبے میں ٹھہرایا۔ فرماتے ہیں: ہر رات عشاء کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آتے اور کھڑے کھڑے ہمیں اپنی باتیں سناتے یہاں تک کہ آپ کو دیر تک کھڑے رہنے کی وجہ سے قدموں کو بدلنے کی ضرورت پڑتی، کبھی اس قدم کھڑے ہوتے، کبھی اس قدم پر، عموماً آپ ہم سے وہ واقعات بیان کرتے جو آپ کو اپنی قوم قریش سے سہنے پڑے تھے، پھر فرماتے کوئی حرج نہیں ہم مکے میں کمزور تھے بے وقعت تھے۔ پھر ہم مدینے میں آ گئے اب ہم میں ان میں لڑائی ڈولوں کے مثل ہے کبھی ہم ان پر غالب، کبھی وہ ہم پر، غرض ہر رات یہ لطف صحبت رہا کرتا تھا، ایک رات کو وقت ہو چکا اور آپ نہ آئے۔ بہت دیر کے بعد تشریف لائے ہم نے کہا: یا رسول اللہ !

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۱۵ الفاظ
۵۰:۳۶
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظ
۵۰:۱

آغاز

۵۰:۱

قٓ ۚ وَٱلْقُرْءَانِ ٱلْمَجِيدِ

ق! بہت بڑی شان والے اس قرآن کی قسم ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۵۰:۴۵

نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍ ۖ فَذَكِّرْ بِٱلْقُرْءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ

یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید (ڈرانے کے وعدوں) سے ڈرتے ہیں.

Maulana Muhammad Junagarhi