۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۱۱

سورۃ المسد کا تعارف

المسد قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۱۱ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۵ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۳ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالمسد۱۱۱

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۵
الفاظ
۲۳
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۳۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۳۲منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۳ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

بدترین اور بدنصیب میاں بیوی ٭٭

صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بطحاء میں جا کر ایک پہاڑی پر چڑھ گئے اور اونچی آواز سے «يَا صَبَاحَاهُ، يَا صَبَاحَاهُ» کہنے لگے قریش سب جمع ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں تم سے کہوں کہ صبح یا شام دشمن تم پر چھاپہ مارنے والا ہے تو کیا تم مجھے سچا سمجھو گے؟“ سب نے جواب دیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! میں تمہیں اللہ کے سخت عذاب کے آنے کی خبر دے رہا ہوں“، تو ابولہب نے کہا: تجھے ہلاکت ہو، کیا اسی لیے تو نے ہمیں جمع کیا تھا؟ اس پر یہ سورت اتری [صحیح بخاری:4972] ‏

دوسری روایت میں ہے کہ یہ ہاتھ جھاڑتا ہوا یوں کہتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا۔ «تَبَّتْ» بد دعا ہے اور «تَبَّ» خبر ہے، یہ ابولہب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا اس کا نام عبدالعزیٰ بن عبدالمطلب تھا۔ اس کی کنیت ابوعتبہ تھی اس کے چہرے کی خوبصورتی اور چمک دمک کی وجہ سے اسے ابولہب یعنی شعلے والا کہا جاتا تھا، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بدترین دشمن تھا ہر وقت ایذا دہی تکلیف رسانی اور نقصان پہنچانے کے درپے رہا کرتا تھا۔

سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ اپنے اسلام لانے کے بعد اپنا جاہلیت کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں: ”لوگو!

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۶ الفاظ
۱۱۱:۲
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظ
۱۱۱:۴

آغاز

۱۱۱:۱

تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍ وَتَبَّ

ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۱۱:۵

فِى جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍۭ

اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.

Maulana Muhammad Junagarhi