۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۱۳

سورۃ الفلق کا تعارف

الفلق قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۱۳ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۵ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۴ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالفلق۱۱۳

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۵
الفاظ
۲۳
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۴۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۲۵منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۴ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

مضبوط پناہ گاہیں ناقابل تسخیر مدافعت اور شافی علاج:

مسند احمد میں ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس سورت کو اور اس کے بعد کی سورت کو قرآن شریف میں نہیں لکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میری گواہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خبر دی کہ جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» الخ، تو میں نے بھی یہی کہا۔ پھر کہا «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» الخ، تو میں نے یہی کہا پس ہم بھی اسی طرح کہتے ہیں جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔ [مسند احمد:129/5:قال الشيخ شعيب ارناؤط:صحيح وهذا اسناد حسن‏ ]

ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ان دونوں سورتوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ آپ کے بھائی ابن مسعود رضی اللہ عنہ تو ان دونوں کو قرآن شریف میں سے کاٹ دیا کرتے تھے تو فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے کہا گیا کہو میں نے کہا“ پس ہم بھی کہتے ہیں جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔ [مسند حميدي:374:قال الشيخ زبير علي زئي:صحيح‏ ]

مسند میں بھی یہ روایت الفاظ کے تغیر و تبدل کے ساتھ مروی ہے۔ [مسند احمد:129/5:قال الشيخ شعيب ارناؤط:صحيح وهذا اسناد حسن‏ ]

اور بخاری شریف میں بھی ہے۔ [صحيح بخاري:4977‏ ]

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۵ الفاظاور ۲ مزید
۱۱۳:۳
سب سے مختصر آیت
۴ الفاظاور ۱ مزید
۱۱۳:۱

آغاز

۱۱۳:۱

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۱۳:۵

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.

Maulana Muhammad Junagarhi