سورۃ الفلق ۱۱۳:۵

۱۱۳:۵

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

رومن تلفظ

wamin sharri ḥāsidin idhā ḥasada

Maulana Muhammad Junagarhi

اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۱۳:۳

    اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.

  2. ۱۱۳:۴

    اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).

  3. ۱۱۳:۵

    اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مضبوط پناہ گاہیں ناقابل تسخیر مدافعت اور شافی علاج: مسند احمد میں ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس سورت کو اور اس کے بعد کی سورت کو قرآن شریف میں نہیں لکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میری گواہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خبر دی کہ جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» الخ، تو میں نے بھی یہی کہا۔ پھر کہا «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» الخ، تو میں نے یہی کہا پس ہم بھی اسی…

مکمل تفسیر پڑھیں