۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۱۴

سورۃ الناس کا تعارف

الناس قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۱۴ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۶ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۴ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالناس۱۱۴

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۶
الفاظ
۲۰
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۴۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۴۰منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۴ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

خالق، پرورش کنندہ، مالک، حکمران، معبود حقیقی اور پناہ دہندہ ٭٭

اس میں اللہ تعالیٰ عزوجل کی تین صفتیں بیان ہوئی ہیں، پالنے اور پرورش کرنے کی، مالک اور شہنشاہ ہونے کی، معبود اور لائق عبادت ہونے کی تمام چیزیں اسی کی پیدا کی ہوئی ہیں اسی کی ملکیت میں ہیں اور اسی کی غلامی میں مشغول ہیں، پس وہ حکم دیتا ہے کہ ان پاک اور برتر صفات والے اللہ کی پناہ میں آ جائے جو بھی پناہ اور بچاؤ کا طالب ہو، شیطان جو انسان پر مقرر ہے اس کے وسوسوں سے وہی بچانے والا ہے، شیطان ہر انسان کے ساتھ ہے۔ برائیوں اور بدکاریوں کو خوب زینت دار کر کے لوگوں کے سامنے وہ پیش کرتا رہتا ہے اور بہکانے میں راہ راست سے ہٹانے میں کوئی کمی نہیں کرتا۔ اس کے شر سے وہی محفوظ رہ سکتا ہے جسے اللہ بچا لے۔

صحیح حدیث میں ہے تم میں سے ہر شخص کے ساتھ ایک شیطان ہے لوگوں نے کہا کیا آپ کے ساتھ بھی آپ نے فرمایا: ”ہاں! لیکن اللہ تعالیٰ نے اس پر میری مدد فرمائی ہے پس میں سلامت رہتا ہوں وہ مجھے صرف نیکی اور اچھائی کی بات ہی کہتا ہے“ ۔ [صحیح مسلم:2814] ‏

10934

بخاری و مسلم کی اور حدیث میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی زبانی ایک واقعہ منقول ہے جس میں بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف میں تھے تو ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا آپ کے پاس رات کے وقت آئیں جب واپس جانے لگیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پہنچانے کے لیے ساتھ چلے راستے میں…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۵ الفاظ
۱۱۴:۵
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۱ مزید
۱۱۴:۲

آغاز

۱۱۴:۱

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۱۴:۶

مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ

(خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.

Maulana Muhammad Junagarhi