سورۃ طہ ۲۰:۹

۲۰:۹

وَهَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ

رومن تلفظ

wahal atāka ḥadīthu mūsā

Maulana Muhammad Junagarhi

تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۷

    اگر تو اونچی بات کہے تو وه تو ہر ایک پوشیده، بلکہ پوشیده سے پوشیده تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے.

  2. ۲۰:۸

    وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بہترین نام اسی کے ہیں.

  3. ۲۰:۹

    تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟

  4. ۲۰:۱۰

    جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس ﻻؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں.

  5. ۲۰:۱۱

    جب وه وہاں پہنچے تو آواز دی گئی اے موسیٰ!

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آگ کی تلاش ٭٭ یہاں سے موسیٰ علیہ السلام کا قصہ شروع ہوتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب کہ آپ اس مدت کو پوری کر چکے تھے جو آپ کے اور آپ کے خسر صاحب کے درمیان طے ہوئی تھی اور آپ اپنے اہل و عیال کو لے کر دس سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنے وطن مصر کی طرف جا رہے تھے۔ سردی کی رات تھی راستہ بھول گئے تھے۔ پہاڑوں کی گھاٹیوں کے درمیان اندھیرا تھا، ابر چھایا ہوا تھا۔ ہر چند چقماق سے آگ نکالنا چاہی لیکن اس سے بالکل آگ نہ نکلی۔ ادھر ادھر نظریں دوڑائیں تو دائیں…

مکمل تفسیر پڑھیں