سورۃ طہ ۲۰:۱۱

۲۰:۱۱

فَلَمَّآ أَتَىٰهَا نُودِىَ يَـٰمُوسَىٰٓ

رومن تلفظ

falammā atāhā nūdiya yāmūsā

Maulana Muhammad Junagarhi

جب وه وہاں پہنچے تو آواز دی گئی اے موسیٰ!

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۰:۹

    تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟

  2. ۲۰:۱۰

    جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس ﻻؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں.

  3. ۲۰:۱۱

    جب وه وہاں پہنچے تو آواز دی گئی اے موسیٰ!

  4. ۲۰:۱۲

    یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے.

  5. ۲۰:۱۳

    اور میں نے تجھے منتخب کر لیا اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اللہ تعالٰی سے ہمکلامی ٭٭ جب موسیٰ علیہ السلام آگ کے پاس پہنچے تو اس مبارک میدان کے دائیں جانب کے درختوں کی طرف سے آواز آئی کہ «فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللَّـهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ» [28-القصص:30] ‏ ” اے موسیٰ! میں تیرا رب ہوں، تو جوتیاں اتار دے۔ “ یا تو اس لیے یہ حکم ہوا کہ آپ کی جوتیاں گدھے کے چمڑے کی تھیں یا اس لیے کہ تعظیم کرانی…

مکمل تفسیر پڑھیں