سورۃ ص ۳۸:۵۷

۳۸:۵۷

هَـٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ

رومن تلفظ

hādhā falyadhūqūhu ḥamīmun waghassāqun

Maulana Muhammad Junagarhi

یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۸:۵۵

    یہ تو ہوئی جزا، (یاد رکھو کہ) سرکشوں کے لئے بڑی بری جگہ ہے.

  2. ۳۸:۵۶

    دوزخ ہے جس میں وه جائیں گے (آه) کیا ہی برا بچھونا ہے.

  3. ۳۸:۵۷

    یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ.

  4. ۳۸:۵۸

    اس کے علاوه اور طرح طرح کے عذاب.

  5. ۳۸:۵۹

    یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ (آگ میں) جانے والی ہے، کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

دوزخیوں کا جھگڑا ٭٭ حمیم اس پانی کو کہتے ہیں جس کی حرارت اور گرمی انتہا کو پہنچ چکی ہو۔ اور غساق کہتے ہیں اس ٹھنڈک کو جس کی سردی انتہا کو پہنچ چکی ہو۔ پس ایک طرف آگ کا گرم عذاب دوسری جانب ٹھنڈک سرد عذاب اور اسی طرح قسم قسم کے، جوڑ جوڑ کے عذاب، جو ایک دوسرے کی ضد ہوں۔ مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اگر ایک ڈول غساق کا دنیا میں بہایا جائے تو تمام اہل دنیا بدبودار ہو جائیں۔ [سنن ترمذي:2584،قال الشيخ الألباني:ضعیف] ‏ سیدنا…

مکمل تفسیر پڑھیں