۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۴۹

سورۃ الحجرات کا تعارف

الحجرات قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۴۹ ہے۔ یہ مدنی سورت ہے اور اس کی ۱۸ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۱۵ سے صفحہ ۵۱۷ تک، پارہ ۲۶ میں ہے۔

سورةالحجرات۴۹

ایک نظر میں

نزول
مدنیمدنية
آیات
۱۸
الفاظ
۳۴۷
پارہ
۲۶۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۱۵–۵۱۷۶۰۴ میں سے
تلاوت
۷:۴۷منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۱۵ سے صفحہ ۵۱۷ تک، پارہ ۲۶ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

باب

ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اپنے نبی کے آداب سکھاتا ہے کہ تمہیں اپنے نبی کی توقیر و احترام عزت و عظمت کا خیال کرنا چاہیئے، تمام کاموں میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے رہنا چاہیئے، اتباع اور تابعداری کی خو ڈالنی چاہیئے۔

سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف بھیجا تو دریافت فرمایا: ”اپنے احکامات کے نفاذ کی بنیاد کسے بناؤ گے؟“ جواب دیا: اللہ کی کتاب کو، فرمایا: ”اگر نہ پاؤ؟“، جواب دیا: سنت کو، فرمایا: ”اگر نہ پاؤ؟“ جواب دیا: اجتہاد کروں گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے جس نے رسول اللہ کے قاصد کو ایسی توفیق دی جس سے اللہ کا رسول خوش ہو۔‏“ [سنن ابوداود:3592،قال الشيخ الألباني:ضعیف] ‏

صفحہ نمبر8644

یہاں اس حدیث کے وارد کرنے سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے، نظر اور اجتہاد کو کتاب و سنت سے مؤخر رکھا پس کتاب و سنت پر رائے کو مقدم کرنا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنا ہے۔

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں مطلب یہ ہے کہ کتاب و سنت کے خلاف نہ کہو۔ عوفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کے سامنے بولنے سے منع کر دیا گیا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۳۹ الفاظ
۴۹:۱۱
سب سے مختصر آیت
۷ الفاظ
۴۹:۸

آغاز

۴۹:۱

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَىِ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۖ وَٱتَّقُوا ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ سننے واﻻ، جاننے واﻻ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۴۹:۱۸

إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ بَصِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ

یقین مانو کہ آسمانوں اور زمین کی پوشیده باتیں اللہ خوب جانتا ہے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi