۹۵:۱
وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ
wal-tīni wal-zaytūni
قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.
وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ
wal-tīni wal-zaytūni
قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
تفسیر سورۃ التین: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سفر میں دو رکعتوں میں سے کسی ایک میں یہ سورۃ پڑھ رہے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھی آواز اور اچھی قرأت کسی کی نہیں سنی۔ [صحيح بخاري: 767] باب «وَالتِّينِ» سے مراد کسی کے نزدیک تو مسجد دمشق ہے، کوئی کہتا ہے خود دمشق مراد ہے، کسی کے نزدیک دمشق کا ایک پہاڑ مراد ہے، بعض کہتے ہیں کہ اصحاب کہف کی مسجد مراد ہے، کوئی کہتا ہے کہ جودی پہاڑ پر…
مکمل تفسیر پڑھیں