سورۃ التکویر ۸۱:۱۵

۸۱:۱۵

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ

رومن تلفظ

falā uq'simu bil-khunasi

Maulana Muhammad Junagarhi

میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۱:۱۳

    اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.

  2. ۸۱:۱۴

    تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا.

  3. ۸۱:۱۵

    میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.

  4. ۸۱:۱۶

    چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.

  5. ۸۱:۱۷

    اور رات کی جب جانے لگے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ستارے، نیل گائے اور ہرن ٭٭ سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے صبح کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سورۃ کی تلاوت کرتے ہوئے سنا اس نماز میں میں بھی مقتدیوں میں شامل تھا ۔ [صحیح مسلم:456] ‏ یہ ستاروں کی قسمیں کھائی گئی ہیں، جو دن کے وقت پیچھے ہٹ جاتے ہیں یعنی چھپ جاتے ہیں، اور رات کو ظاہر ہوتے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہی فرماتے ہیں اور بھی صحابہ تابعین وغیرہ سے اس کی یہی تفسیر مروی ہے - بعض ائمہ نے فرمایا ہے…

مکمل تفسیر پڑھیں