آغاز
۱۰۲:۱أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ
زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.
۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۰۲
التکاثر قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۰۲ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۸ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۰ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔
Tafsir Ibn Kathir
اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز
مال و دولت اور اعمال ٭٭
ارشاد ہوتا ہے کہ دنیا کی محبت، اس کے پا لینے کی کوشش نے تمہیں آخرت کی طلب اور نیک کاموں سے بےپرواہ کر دیا، تم اسی دنیا کی ادھیڑ بن میں رہے کہ اچانک موت آ گئی اور تم قبروں میں پہنچ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اطاعت پروردگار سے تم نے دنیا کی جستجو میں پھنس کر بےرغبتی کر لی اور مرتے دم تک غفلت برتی“ ۔ [تفسیر ابن ابی حاتم:ضعیف ولا اصل لہ]
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں مال اور اولاد کی زیادتی کی ہوس میں موت کا خیال پرے پھینک دیا صحیح بخاری کتاب الرقاق میں ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم «لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَم وَادٍ مِنْ ذَهَب» یعنی اگر ابن آدم کے پاس ایک جنگل بھر کر سونا ہو ۔ [صحیح بخاری:6440] اسے قرآن کی آیت ہی سمجھتے رہے، یہاں تک کہ «أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ» [102-التكاثر:1] نازل ہوئی۔
10824
مسند احمد میں ہے سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب آیا تو آپ اس آیت کو پڑھ رہے تھے آپ نے فرمایا: ”ابن آدم کہتا رہتا ہے کہ میرا مال، میرا مال، حالانکہ تیرا مال صرف وہ ہے جسے تو نے کھا کر فنا کر دیا یا پہن کر پھاڑ دیا یا صدقہ دے کر باقی رکھ لیا“ ۔ [صحیح مسلم:2958]
صحیح مسلم میں اتنا اور زیادہ ہے کہ اس کے سوا جو کچھ ہے اسے تو تو لوگوں کے لیے چھوڑ چھاڑ کر چل دے گا ۔
أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ
زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.
ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ
پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.