سورۃ الشعراء ۲۶:۸۸

۲۶:۸۸

يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ

رومن تلفظ

yawma lā yanfaʿu mālun walā banūna

Maulana Muhammad Junagarhi

جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۸۶

    اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.

  2. ۲۶:۸۷

    اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.

  3. ۲۶:۸۸

    جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.

  4. ۲۶:۸۹

    لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.

  5. ۲۶:۹۰

    اور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

حکم سے کیا مراد ہے؟ ٭٭ حکم سے مراد علم عقل الوہیت کتاب اور نبوت ہے۔ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مجھے یہ چیزیں عطا فرما کر دنیا اور آخرت میں نیک لوگوں میں شامل رکھ۔ چنانچہ صحیح حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی آخری وقت میں دعا مانگی تھی کہ اے اللہ اعلیٰ رفیقوں میں ملادے تین بار یہی دعا کی ۔ [صحیح بخاری:4436] ‏ ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا بھی مروی ہے۔ «اللَّهُمَّ أَحْيِنَا مُسْلِمِينَ وَأَمِتْنَا…

مکمل تفسیر پڑھیں