سورۃ الشعراء ۲۶:۱۴۲

۲۶:۱۴۲

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

رومن تلفظ

idh qāla lahum akhūhum ṣāliḥun alā tattaqūna

Maulana Muhammad Junagarhi

ان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۴۰

    بیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان.

  2. ۲۶:۱۴۱

    ﺛمودیوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا.

  3. ۲۶:۱۴۲

    ان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟.

  4. ۲۶:۱۴۳

    میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں.

  5. ۲۶:۱۴۴

    تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا کرو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

صالح علیہ السلام اور قوم ثمود ٭٭ اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول صالح علیہ السلام کا واقعہ بیان ہو رہا کہ آپ علیہ السلام اپنی قوم ثمود کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے تھے یہ لوگ عرب حجر نامی شہر میں رہتے تھے جو وادی القری اور ملک شام کے درمیان ہے۔ یہ عادیوں کے بعد اور ابراہمیوں سے پہلے تھے شام کی طرف جاتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس جگہ سے گزرنے کا بیان سورۃ الاعراف کی تفسیر میں پہلے گزر چکا ہے۔ انہیں ان کے نبی علیہ السلام نے اللہ کی طرف بلایا کہ…

مکمل تفسیر پڑھیں