سورۃ الشعراء ۲۶:۱۱۱

۲۶:۱۱۱

۞ قَالُوٓا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ

رومن تلفظ

qālū anu'minu laka wa-ittabaʿaka l-ardhalūna

Maulana Muhammad Junagarhi

قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۰۹

    میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.

  2. ۲۶:۱۱۰

    پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.

  3. ۲۶:۱۱۱

    قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.

  4. ۲۶:۱۱۲

    آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟

  5. ۲۶:۱۱۳

    ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے اگر تمہیں شعور ہو تو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہدایت طبقاتی عصبیت سے پاک ہے ٭٭ قوم نوح نے اللہ کے رسول کو جواب دیا کہ چند سفلے اور چھوٹے لوگوں نے تیری بات مانی ہے۔ ہم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ان رذیلوں کا ساتھ دیں اور تیری مان لیں۔ اس کے جواب میں اللہ کے رسول نے جواب دیا ”یہ میرا فرض نہیں کہ کوئی حق قبول کرنے کو آئے تو میں اس سے اس کی قوم اور پیشہ دریافت کرتا پھروں۔ اندرونی حالات پر اطلاع رکھنا، حساب لینا اللہ کا کام ہے۔ افسوس تمہیں اتنی سمجھ بھی نہیں۔ تمہاری اس چاہت کو پورا کرنا میرے اختیار سے…

مکمل تفسیر پڑھیں