سورۃ الشعراء ۲۶:۱۰۹

۲۶:۱۰۹

وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

رومن تلفظ

wamā asalukum ʿalayhi min ajrin in ajriya illā ʿalā rabbi l-ʿālamīna

Maulana Muhammad Junagarhi

میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۰۷

    سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں.

  2. ۲۶:۱۰۸

    پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے.

  3. ۲۶:۱۰۹

    میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.

  4. ۲۶:۱۱۰

    پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.

  5. ۲۶:۱۱۱

    قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

بت پرستی کا اغاز ٭٭ زمین پر سب سے پہلے جو بت پرستی شروع ہوئی اور لوگ شیطانی راہوں پر چلنے لگے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے اولوالعزم رسولوں کے سلسلے کو نوح علیہ السلام سے شروع کیا جنہوں نے آکر لوگوں کو اللہ کے عذابوں سے ڈرایا اور اس کی سزاؤں سے انہیں آگاہ کیا لیکن وہ اپنے ناپاک کرتوتوں سے باز نہ آئے غیر اللہ کی عبادت نہ چھوڑی بلکہ نوح علیہ السلام کو جھوٹا کہا ان کے دشمن بن گئے اور ایذاء رسانی کے درپے ہو گئے۔ نوح علیہ السلام کا جھٹلانا گویا تمام…

مکمل تفسیر پڑھیں